6 جنوری 2020 - 04:40
ٹرمپ نہایت خطرناک اور غیرذمہ دار ہے: جوبائیڈن

امریکہ کے سابق نائب صدر اور آئندہ صدارتی انتخابات کے امیدوار جو بائیڈن نے ایران کے خلاف ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں انتہائی خطرناک اور غیر ذمہ دار شخص قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی جریدے پولیٹیکو کے مطابق جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز ٹوئٹ پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ آیا ٹرمپ غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹس سے پہلے اپنے مشیروں سے مشورہ بھی کرتے ہیں یا نہیں۔جوبائیڈن نے ٹرمپ کے منفی اقدامات کے بارے میں کہا کہ کسی بھی صدر کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ عوام کی آگاہانہ مرضی کے بغیر ملک کو جنگ کی جانب لے جائے۔ انہوں نے ٹرمپ کو انتہائی غیر ذمہ دار اور انتہائی خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی نہیں جانتا کہ ٹرمپ کے دماغ میں کیا بات گردش کر رہی ہے۔




/129